13 اگست ، 2014
اسلام آباد.......پاکستان تحریک انصاف کا وفد ناراض سینئر رہنما مخدوم جاوید ہاشمی کو منانے ملتان میںان کی رہائش گاہ پہنچ گیا ہے ۔وفد میںرکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عارف علوی، میاں محمودالرشید،عمرڈاراور اعجاز جنجوعہ شامل ہیں ۔پارٹی کے سینئر رہنماؤں کا وفد جاوید ہاشمی سے ملاقات میں ان کے تحفظات دور کرنے کی کوشش کرے گا۔مخدوم جاوید ہاشمی کی رہائش گاہ پہنچنے پر صحافیوں نے سوال کیا کہ عمران خان خود کیوں نہیں آئے تورہنماتحریک انصاف عارف علوی نے صرف یہ کہا کہ ہم مارشل لاکےخلاف ہیں۔واضح رہے کہ مخدوم جاوید ہاشمی پارٹی کے آزادی مارچ کے موقع پر اپنے آبائی شہر ملتان چلے گئے تھے ۔