پاکستان
13 اگست ، 2014

یوم آزادی کی سرکاری تقریب آج رات اسلام آباد میں ہو گی

یوم آزادی کی سرکاری تقریب آج رات اسلام آباد میں ہو گی

اسلام آباد..... یوم آزادی کی سرکاری تقریب آج رات اسلام آباد میں منعقد کی جائے گی، جس سے وزیراعظم خطاب کریں گے جبکہ مسلح افواج کے دستے سلامی پیش کریں گے ۔ڈی جی آئی ایس پی آر عاصم سلیم باجوہ کے مطابق جشن آزادی کی سرکاری تقریب کے دوران مسلح افواج کے دستے سلامی پیش کریں گے جبکہ پاک فضائیہ اور آرمی ایوی ایشن کی جانب سے فلائی پاسٹ کیا جائے گا۔ تقریب سے وزیراعظم نواز شریف خطاب کریں گے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق تقر یب میں ملی نغمے اور پاکستان سے متعلق دستاویزی فلم دکھائی جائے گی، اس موقع پر آتش بازی کا شاندار مظاہرہ بھی کیا جائے گا۔

مزید خبریں :