پاکستان
13 اگست ، 2014

جاوید ہاشمی سے تحریک انصاف کے وفد کی ملاقات جاری

جاوید ہاشمی سے تحریک انصاف کے وفد کی ملاقات جاری

ملتان......پاکستان تحریک انصاف کے ناراض صدر مخدوم جاوید ہاشمی اور تحریک انصاف کے تین رکنی وفد کے درمیان ملاقات جاری ہے۔وفد میں شامل ڈاکٹر عارف علوی، محمود الرشید اور عمر ڈار لانگ مارچ میں شرکت کے لیے جاوید ہاشمی کو منانے کی ہر ممکن کوشش کررہے ہیں ۔تحریک انصاف کے وفد کی آمد سے پہلے مخدوم جاوید ہاشمی نے ملتان میں اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ عمران خان نے انھیں پیغام ضرور بھجوایا ہےلیکن وہ اس کی تفصیلات نہیں بتاسکتے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ جو بھی فیصلہ کریں گے دوستوں کی مشاورت سے ہی کریں گے، اس سے پہلے گزشتہ رات لاہور سے ملتان پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ ملکی مسائل حل کرنے کا واحد راستہ جمہوریت ہے۔ سپریم کورٹ ہو یا کوئی جرنیل کسی کو سیاسی معاملات میں مداخلت اور عوام کے مسائل حل کرنےکا اختیار نہیں۔ مارشل لا کو ان کی لاش سے گزرنا ہوگا، جمہوریت ہی پاکستان کے مسائل حل کرنے کا واحد راستہ ہے۔

مزید خبریں :