پاکستان
31 اگست ، 2014

مظاہرین کی وزیراعظم ہاؤس جانےکے لیےپیش قدمی

مظاہرین کی وزیراعظم ہاؤس جانےکے لیےپیش قدمی

اسلام آباد......مظاہرین کی جانب سے وزیراعظم ہاؤس میں داخل ہونے کی کوششیں جاری ہیں ،مظاہرین کیبنٹ بلاک کے قریب موجود ہیں اوروقفے وقفے سے آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری ہے ،مشتعل مظاہرین کا پولیس پر پتھراؤ ، جواب میں پولیس کی جانب سے شیلنگ کی جارہی ہے ۔ مظاہرین نے پارلیمنٹ ہاؤس کا جنگلہ توڑ دیا ہے اور پارلیمنٹ ہاؤس کے سبزہ زار میں گھس کر بیٹھ گئے تاہم رینجرز اور فوج نے مظاہرین کو اندر داخل ہونے سے روک دیا ۔مظاہرین کیبنٹ بلاک کے اندر بھی پہنچ گئے ہیں۔ڈنڈوں اورغلیل سےلیس مظاہرین کی وزیراعظم ہاؤس میں بھی گھسنےکی کوشش کی ۔ ادھر اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک کے دھرنوں کے شرکا پر آنسوگیس کی شیلنگ اور جھڑپوں میں پولیس اہلکاروں سمیت سیکڑوں افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں ،پولیس کے ترجمان کے مطابق ابھی تک کوئی بھی ہلاکت نہیں ہوئی ہے۔زخمیوں میں37سیکیورٹی اہل کارشامل ہیں جن میں2کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔مظاہرین نے مختلف مقامات پر آگ بھی لگائی اور جیو نیوز اسلام آباد کے دفتر پر پتھراؤ کرکے اسے بھی نقصان پہنچایا ہے۔

مزید خبریں :