پاکستان
31 اگست ، 2014

اسلام آباد:پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں،422 افراد زخمی

اسلام آباد:پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں،422 افراد زخمی

اسلام آباد......پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوںمیںاب تک  422 سے زیادہ افراد زخمی ہوچکے ہیں۔مظاہرین اور پولیس کےدرمیان آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری ہے، مظاہرین نے دوبارہ وزیراعظم ہاؤس کی جانب پیش قدمی کی ہے، پی ٹی وی ہیڈکوارٹرز کےقریب پولیس اورمظاہرین کےدرمیان جھڑپ کے نتیجے میں کئی افراد زخمی ہوگئے ۔اسپتال ذرائع کے مطابق اب تک جھڑپوںمیں 422افراد زخمی ہوچکے ہیں۔ پولی کلینک میں31پولیس اہلکاروں سمیت210زخمی منتقل ہوئے جبکہ پمزمیں37پولیس اہلکاروں سمیت212زخمی منتقل ہوچکے ہیں۔ادھر ڈی چوک پرڈنڈابردارمظاہرین نےجیونیوزکی سیٹیلائٹ وین پردوبارہ حملہ کیا اورعوامی تحریک کےکارکنوں کی جیونیوزکےعملےسےبدتمیزی کی۔:پی ایف یوجےنے اسلام آبادمیں صحافیوں پرتشددکی مذمت کی ہے۔

مزید خبریں :