24 جنوری ، 2012
ہالی ووڈ. . . . . . خون پینے والی خاتون کی کہانی پر مبنی فلم انڈرورلڈ اویکننگ امریکی باکس آفس پر پہلے نمبر پر آگئی ہے معروف اداکارہ کیٹ بیکنسیل کی اس فلم نے اپنے پہلے ہی ہفتے میں 25.3 ملین ڈالر اکٹھے کر لیے۔ اس طرح یہ پچھلے ہفتے ریلیز ہونے والی فلم red Tails سے آگے نکل گئی ہے جو پہلے ہفتے میں 18.8 ملین ڈالر جوڑ پائی تھی۔۔ contra band 12 ملین ڈالر کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے جبکہ گیارہ ستمبرکے حملوں کے خاندانوں پر پڑنے والے اثرات پر بننے والی فلم extremely loud and ancredibly close میں ہالی وڈ کے معروف ترین اداکاروں میں سے ایک ٹام ہینکس اور سینڈرا بلاک نے کام کیا مگر اس کے باوجود اس کے کلیکشن 10 ملین ڈالر رہے۔