پاکستان
01 ستمبر ، 2014

پاکستان امریکن ایسوسی ایشن آف گریٹر ہیوسٹن کا سالانہ ڈنر

پاکستان امریکن ایسوسی ایشن آف گریٹر ہیوسٹن کا سالانہ ڈنر

ہیوسٹن ........پاکستان امریکن ایسوسی ایشن آف گریٹر ہیوسٹن کے زیراہتمام سالانہ ڈنر میں اہالیان ہیوسٹن اور عمائدین شہر نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سفیر پاکستان جلیل عباس جیلانی نے کہاکہ دیار غیرمیں رہنے والے پاکستانیوں کی مادروطن سے عقیدت ومحبت دیکھ کر اس تسلی کے ساتھ واشنگٹن جاؤں گا کہ آپ پاکستان کے لیے جو حق ادا کررہے ہیں وہ قابل تحسین ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ پاکستانی قونصلیٹ کی عمارت اہالیان ہیوسٹن کی سہولت کے پیش نظر شہر کے وسط میں منتقل کرنے کے لیے قونصلیٹ جنرل کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں اور جلد ہی ملکی قواعد وضوابط کے مطابق عمل درآمد کیا جائے گا۔انہوں نے شرکاسے کہاکہ پاکستان کے تشخص کو اجاگر کرنے میں اپنا بھرپورکردار ادا کریں۔ انہوں نے پاکستانی سفارت خانے میں Traditien value system اور Generation next program کے سلسلے میں Internship program شروع کئے جانے کا تفصیلی تذکرہ کیا۔ پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن مجید سےہوا۔ جس کے بعد PAGH کے صدرتسلیم صدیقی نے اپنی تنظیم کے اغراض و مقاصد بیان کیے ۔قونصل جنرل افضال محمود نے پاکستان سینٹر اور PAGH کے عہدیداران کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہاکہ یہ فعال کردارادا کرر ہے ہیں۔آغاخان فاؤنڈیشن ساؤتھ ویسٹ کے صدر آفتاب کھیسانی ،عبدالرسول رام جی، غلام محمد بمبئی والا ، خالدخان اورایم جے خان ، ڈاکٹر آصف قدیر، ڈاکٹردرانی، غضنفرہاشمی، طاہرجاوید ، ارم صدیقی نے بھی خطاب کیا۔جبکہ ڈاکٹرانورقدیر، سبزہ علی مومن، غضنفرہاشمی، محمداحمد اور شاہد لطیف کو ایوارڈ پیش کئے گئے۔ تسلیم صدیقی، غلام محمد بمبئی والا، خالدخان اورایم جے خان نے سفیر پاکستان جلیل عباس جیلانی کو Texan Hat بھی پیش کیا۔ آخر میں اقبال برات نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

مزید خبریں :