پاکستان
02 ستمبر ، 2014

نواز شریف حکومت کے برقرار رہنے کا اخلاقی جواز نہیں رہا،مجلس وحدت

کراچی .......مجلس وحدت مسلمین، سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ مختار امامی نے کہا ہے کہ نواز شریف کی ظالمانہ حکومت کے برقرار رہنے کا کوئی اخلاقی جواز باقی نہیں رہا، جو حکومت اپنی کرسی بچانے کی خاطر اپنے ہی ملک کی عوام پر گولیاں برسائے وہ وطن کی دشمن ہوتی ہے، عوام ریاست کا بنیادی ستون ہوتے ہیں بغیر عوام کے خالی دیواروں کی کوئی حیثیت نہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کارکنان کی تنظیمی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ علامہ مختار امامی کا کہنا کا کہنا تھا کہ آج پارلیمنٹ کے اجلاس میں وزیر داخلہ چوہدری نثارکی گفتگو نے انسانیت کی تذلیل کی ہے، اچھا ہوتا کہ وہ ماڈل میں شہید ہونے والے افراد کا بھی ذکر کرتے، اسلام آباد میں پنجاب پولیس گلو بٹوں کے ہاتھوں شہید ہونے والے افراد کا ذکر کرتے لیکن انہوں نے اپنی گفتگو میں ثابت کردیا کہ یہ لوگ اپنی کرسی کی خاطر عوام کے خون کی ندیاں بھی بہانے کو تیار ہیں، مجلس وحدت مسلمین کا ہر کارکن علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے فرمان پر عمل کرتے ہوئے نواز حکومت کے خلاف میدان عمل میں موجود ہے اور ڈاکٹر طاہر القادری کی بھرپور حمایت کررہا ہے، ہم کسی بھی صورت میں نواز حکومت کے آگے گھٹنے نہیں ٹیکیں گے،اورکسی بھی صورت حق کا ساتھ نہیں چھوڑیں گے۔

مزید خبریں :