03 ستمبر ، 2014
اسلام آباد......علامہ طاہرالقادری نے کہا ہے کہ کارکنان کل پارلیمنٹ ہائوس کا لان خالی کردیں، خورشید شاہ اپنی زبان بند کریں ورنہ بات دور تک جائے گی،ہمارے گرفتار 30 ہزار کارکنان کو3دن میں رہاکیاجائےدھرناختم کروں گا،حکومت30ہزارکارکنان کورہااورراستےکھول دے،اگر3دن میں لاکھوں کاسمندرنہ آجائےتودھرناختم کردوں گا۔طاہر القادری نےکہاکہ مقدمہ درج کرلیاگیالیکن نامزدملزمان گرفتارنہیں کیےگئے،انہوںنےکارکنان کوپارلیمنٹ کےسامنےبسترلگانےکی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کارکنان حکمرانوں کےاستعفےتک بسترلگاکریہاں بیٹھیں،ہم شریف برادران کےاستعفےتک یہاں سےنہیں جائیں گے۔قائد حزب اختلاف خورشید شاہ اپنی زبان بند کریں ورنہ بات دور تک جائے گی،وہ خودسندھ میں دہشت گردوں کی سرپرستی کرتے ہیں،انہوں نے کہا کہ خورشیدہ شاہ ،ملک دو ٹکڑے کرنے کا الزام آپ کی پارٹی پر ہے، اگر آپ نے زبان بند نہیں کی تو پیپلز پارٹی کو ننگا کروں گا،زرداری صاحب نے چیلوں کی زبان بند نہیں کرائی تو ان کے رجسٹر کھول لونگا۔ بے نظیر بھٹو منہاج القرآن کی رکن تھیں،میںعوامی اتحاد کا صدر تھا پیپلز پارٹی نے میری قیادت میں جدوجہد کی۔انہوں نے کہا کہ ہم نےحلف لےکرکہا ہے کہ پی ٹی وی کےدفترپرہم نےحملہ نہیں کیا، مجھےتویہ بھی نہیں پتاتھاکہ پی ٹی وی وزیراعظم ہاؤس کےراستےمیں آتاہےیانہیں۔ پی ٹی وی پرحملہ وزیراعظم،چودھری نثار،سعدرفیق،پرویزرشیدنےکرایا،پی ٹی وی پرحملہ کرنےوالےایک شخص کوبھی نہیں جانتے،ہمارےکارکنوں کوتویہ بھی نہیں پتاکہ نشریات بندکرنےکےلیےکیاکیاجاتاہے؟تحریک انصاف اورعوامی تحریک اس جنگ میں اکٹھی ہیں،بچوںکےلئےبیٹ بال بھیجیں،عمران خان کرکٹ سکھائیں گے،عمران خان کرکٹ کوچ بنیں،میں کرکٹ کھیلوں گا،محمودخان اچکزئی جمہوریت کےچیمپین بن گئےہیں،محمودخان اچکزئی چادراوڑھ کرریاست کےخلاف بولتےہیں۔