پاکستان
03 ستمبر ، 2014

ایک ٹی وی چینل نےکروڑوں عوام کی توہین کی ہے ، روف صدیقی

کراچی.......متحدہ قومی موومنٹ کے حق پرست صوبائی وزیر برائے صنعت و تجارت رئوف صدیقی نے ایک نجی ٹی وی چینل کی جانب سے کروڑوں عوام کے غیر متنازعہ اور ہر دلعزیز قائد الطاف حسین کو ملکی صورتحال پر اہم انٹرویو کے دوران انتظار کرانے اور جاگیردارانہ سوچ کے حامل وڈیرے اور پیر شاہ محمود قریشی کو الطاف حسین پر فوقیت دینے کے عمل کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے۔ اپنے ایک مذمتی بیان میں انہوں نے کہاکہ اس چینل کی انتظامیہ نے الطاف حسین کو براہِ راست انٹرویو کے دوران روک کر اور آدھے گھنٹے سے زیادہ انتظار کراکر کروڑوں عوام کے جذبات اور احساسات کو ٹہیس پہنچائی ہے اور وڈیرانہ ذہنیت کے حامل شاہ محمود قریشی کو ترجیح دیکر الطاف حسین کی توہین کی ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے، الطاف حسین کے انٹرویو کے دوران جب انتظامیہ نے انہیں انتظار کرایا تو انتظامیہ کی سنی گئی گفتگو کے مطابق وہ کہہ رہے تھے کہ جاگیردار اور وڈیرے ہماری ترجیحات میں شامل ہیں ۔ رئوف صدیقی نے کہاکہ اس چینل کی اینکر اور انتظامیہ کا عمل نہ صرف کھلی ناانصافی ہے بلکہ صحافتی اصولوں کی بدترین پامالی اور وڈیرانہ ذہنیت کی عکاس ہے ۔دریں اثناایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی نے لا ئنز ایریا سیکٹر یونٹ 197کے کارکن آصف خا ن کی والدہ زرینہ بیگم ، گلشن اقبال سیکٹر یونٹ 68کے کارکن انور کما ل کی والدہ فہمیدہ بیگم ، میرپور خاص زون کے کاررکن نوید شمشیر کے والدشمشیر علی خان کے انتقال پر گہر ے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ایک بیا ن میں رابطہ کمیٹی نے مر حو مین کے تما م سوگوار لواحقین سے دلی تعز یتی و ہمدردہ کا اظہار کر تے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعا لیٰ مرحو مین کو جنت الفردوس میں اعلی مقا م عطا کر ے اور سوگوا رن کو یہ صد مہ برداشت کرنے کا حوصلہ دیں (آمین ) ۔





مزید خبریں :