03 ستمبر ، 2014
کراچی ......مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل اور سیکریٹری امور خارجہ علامہ سید شفقت حسین شیرازی نے کراچی میں ہفتہ وار تربیتی نشت سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آخر کار ریڈ زون کے شہداء کے خون کی برکت سے ماڈل ٹاؤن لاہور کے شہداء کی ایف آئی آر ڈھائی ماہ بعد درج کرلی گئی۔ کیا جمہوریت کو ڈھال بنانے اور بد نام کرنے والے شریف برادران بتا سکتے ہیں کہ ریڈ زون کے مظلوم شہداء کی ایف آئی آر کٹوانے کیلئے انہیں کتنے شہداء درکار ہیں۔عدالتوں اورپارلیمنٹ کے آنکھوں کے سامنے گرنے والا معصوم بچوں،خواتین اورآزادی وانقلاب کے جذبے سے سرشار جوانوں کے پر جوش خون کے ساتھ انصاف نہ ہوا تو وہ ان مظالم اور خاموش ایوانوں کو بہاکر لے جائے گا۔سیاسی شعبہ باز اور اپنی پارٹی کی مصلحت کو سلطنت کے وقار اور تحفظ پر فوقیت دینے والے پارلیمانی لیڈر ظالم اور مظلوم میں تمیز کرنے سے قاصر نظر آرہے ہیں۔عوام نے اس لئے تومینڈیٹ نہیں دیا تھا کہ وہ پاکستانی عوام کا کبھی ماڈل ٹاؤن اور کبھی شاہراہ دستور پر قتل کریں۔