08 ستمبر ، 2014
اسلام آباد...... وفاقی وزیراطلاعات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ جیونےقانون پرعمل کیااب سب کوقانون پرعمل کرناہوگا۔ پارلیمنٹ میں جاکرجیونیوزکی آوازپہنچاؤں گا۔پارلیمنٹ کے باہر جیو نیوز پر حملے اور بند ش کےخلاف ہونے والے مظاہرے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ جیونےقانون پرعمل کیااب سب کوقانون پرعمل کرناہوگا،اگرکیبل آپریٹرزمعاہدےکی پاسداری نہیں کرسکتےتوپیمراکواپنافرض اداکرناچاہیے،انہوںنےکہاکہ معاہدےکی پاسداری نہ کرنیوالےکیبل آپریٹرزکےلائسنس منسوخ کیےجائیں،تمام چینلزبلاتعطل دکھانےوالےکیبل آپریٹرزہی کام کرسکتےہیں،پرویز رشید نے کہا کہ کیبل آپریٹرزہمارےساتھ ہیں، عہدکرناہوگاکہ تمام چینلزدکھائینگےیااپنالائسنس کھودینگے.اس موقع پر ان کامزید کہنا تھا کہ اگر وہ اپنی مرضی ہم پر تھوپنا چاہتے ہیں تووہ قانون کی پابندی کریں،جس شخص نےقانون اپنےہاتھ میں لیاان پردہشتگردی کی دفعات کےتحت مقدمہ درج ہوگا،انہوںنے تنبیہ کی کہ پاکستان میں جنگل کاقانون نہیں ہے،قانون نےجیونیوزپرجرمانہ کیاجیونیوزنےجرمانہ اداکیا،جیونیوزنےپیمراکی سزاقبول کی اس لیےکہ انھوں نےقانون کوتسلیم کیا،بلوچستان میں صحافیوں پرحملےکےملزمان کوگرفتارکیاجائیگا۔