24 جنوری ، 2012
قاہرہ. . . . . . .مصرکے الاخوان المسلمین کے جنرل سیکرٹری سعد الکتاتنی کو مصر کے قومی اسمبلی کے اسپیکر منتخب کرلیا گیا ہے۔مصر کی آزادی اور انصاف پارٹیFJP کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد سعد الکتاتنی کو قومی اسمبلی کے 496 اراکین میں سے 399 ارکان نے ووٹ دیا۔ جبکہ ان کے مقابل حزب الوسط کے عصام سلطان کے حق میں صرف 77ووٹ ڈالے گئے۔ایوان میں ووٹنگ سے پہلے نو منتخب اراکین نے اپنی رکنیت کا حلف اٹھایا، قائم مقام اسپیکر محمود السقا نے سابق صدر حسنی مبارک کے خلاف عوامی تحریک کے دوران جاں بحق افراد کے لیے دعا کرائی۔ ان کا کہنا تہا کہ شہداء کے بہنے والے خون ہی کے نتیجے میں ہمیں یہ دن دیکھنا نصیب ہوا ہے۔جبکہ اسمبلی کے نئے اسپیکر ڈاکٹر کتاتنی نے وعدہ کیا کہ وہ سابق انتظامیہ سے عدالت کے ذریعے شہداء کا خون کا حساب لیں گے۔