11 ستمبر ، 2014
مظفر آباد.....وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں سیلاب نے بہت تباہی مچائی ہے،متاثرین سیلاب کو ہر ممکن مدد فراہم کریں گے،وزیراعظم نوازشریف کا فارورڈ کہوٹہ میں متاثرین سیلاب سے خطاب کرتے ہو ئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سیلاب متاثرین کی مدد حکومت کا فرض ہے ،سیلاب سے متاثرہ بند سڑکوں کو جلد از جلد درست کرکے کھولا جائے ،بارش کے باعث ہونےوالی ہلاکتوں پر دکھ ہے ،جاں بحق افرادکے لواحقین کو10لاکھ فی خاندان دیےجائیں گے،ان کا کہنا تھا کہ متاثرین کو دی جانےوالی رقم معاوضہ نہیں، مدد ہے ؕ۔وزیراعظم نے کہا کہ آزادکشمیرحکومت کومتاثرین کےنقصان کا اندازہ لگانے کی ہدایت کی ہے ،انفرااسٹرکچر،سڑکوں اورپلوں کا جونقصان ہوا،اسکو بھی پورا کیا جائیگا۔وزیر اعظم نے فارورڈ کہوٹہ میں وفاقی حکومت کی جانب سے اسپتال قائم کرنے کا بھی اعلان کیا ،انہوں نے دھرنوں سے فرصت ملتے ہی آزاد کشمیر کی ترقی پر پوری توجہ دینے کا بھی اعلان کیا ۔