11 ستمبر ، 2014
اسلام آباد......تھانہ سیکریٹریٹ پولیس نے پی ٹی وی حملہ کیس کی تفتیش شروع کر دی ہے۔ذرائع کے مطابق پی ٹی وی حملہ کیس کا ایک ملزم گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ دیگر حملہ آوروں کی شناخت کےلیے مختلف ٹی وی چینلز سے فوٹیج حاصل کر لی گئی، ملزمان کی شناخت اور معلومات کے لیے پولیس کا نادرا سے بھی رابطہ ہو ا ہے، ذرائع کےمطابق ان ملزمان کی شناخت کے بعد گرفتاریاں کی جائیں گی،پولیس نے پی ٹی وی کے اعلیٰ حکام کے بیانات بھی قلم بند کرلیےہیں۔