14 ستمبر ، 2014
اسلام آباد......تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی اور شبلی فرازکی درخواست ضمانت منظور کرلی گئی ہے ۔دوسری طرف ڈی جے بٹ کو بھی اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا ہے۔جوڈیشل مجسٹریٹ شعیب اختر کے حکم پر تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی اور شبلی فراز کو رہا کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔ ان کی ضمانت 2 لاکھ کے ضمانتی مچلکے پر منظورکی گئی ہے۔وکیل تحریک انصاف نیازاللہ نیازی کے مطابق ان پر 9دفعات لگائی گئیں تھیں،جس پر انہیں ضمانت پر رہائی دی گئی۔دوسری طرف ڈی جے بٹ کو بھی اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا ہے ،اپنی رہائی کے بعد ڈی جے بٹ کا کہنا تھا کہ جیل میں ان سے کوئی بد سلوکی نہیں کی گئی،تاہم ابھی بہت سے پارٹی کا رکن زیرحراست ہیں۔