دلچسپ و عجیب
17 ستمبر ، 2014

امریکا:1913 میں بنایاگیاپل 101سال بعددھماکےسے اڑادیاگیا

امریکا:1913 میں بنایاگیاپل 101سال بعددھماکےسے اڑادیاگیا

نیویارک........امریکی ریاست کینٹکی میں 1913 میں بنائے گئے پل کو ٹھیک 101 سال بعد دھماکے سے اڑادیا گیا۔ ریاست کینٹکی کےOld Ledbetter Bridgeکے 400 فٹ کے ایک حصے کو دھماکا خیز مواد کے ذریعے تباہ کیا گیا۔ مقامی میڈیا کے مطابق یہ پل 1913میں بنایا گیا تھا جس کو ایک برس قبل آمدورفت کیلئے بند کردیا گیا تھا۔ پل کی تباہی کے مناظر دیکھنے کیلئے شائقین کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔

مزید خبریں :