کاروبار
20 ستمبر ، 2014

اسٹیٹ بینک آج سہ ماہی مانیٹری پالیسی کا اعلان کرےگا

اسٹیٹ بینک آج سہ ماہی مانیٹری پالیسی کا اعلان کرےگا

کراچی........اگلے تین ماہ کیلئے اسٹیٹ بنک کی جانب سے مانیٹری پالیسی کا اعلان آج کیا جائے گا۔ اقتصادی تجزیہ کاروں کو شرح سود 10فیصد پر برقرار رہنے کی توقع ہے۔ مرکزی بینک آج مانیٹری پالیسی بیان جاری کر رہا ہے۔ اقتصادی تجزیہ کار شرح سود 10فیصد پر برقرار رہنے کی توقع کر رہے ہیں۔ نومبر2013ء سے اب تک اسٹیٹ بینک نے شرح سود کو 10فیصد پر مستحکم رکھا ہوا ہے، اگست میں مہنگائی کی شرح 7فیصد کو مد نظر رکھتے ہوئے بنیادی شرح سود میں کمی کا کچھ جواز تو بنتا ہے لیکن سیاسی انتشار کے باعث مرکزی بینک کی جانب سے لچک کی امید کم ہے۔ دوسری جانب سیلاب کے باعث فصلوں کے متاثر ہونے سے مہنگائی زوڑ پکٹر جانے کے خدشات سے بھی شرح 10فیصد سے نیچے آنے کی توقعات گھٹ گئی ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہیں کہ سیاست دان مفاہمتی اقدامات کے ساتھ سیاسی رسہ کشی کو ختم کریں تاکہ معیشت کے پہیہ کی رفتار تیز ہوسکے۔ معاشی ماہرین کہتے ہیں کہ ملک میں جاری سیاسی بحران اور سیلاب کی تباہ کاریوں سے مہنگائی میں اضافے کے خدشات کے پیش نظراسٹیٹ بینک آئندہ مانیٹری پالیسی میں شرح سود کو 10فیصد پر ہی برقرار رکھے گی۔

مزید خبریں :