پاکستان
23 ستمبر ، 2014

لندن میں وزیراعظم نواز شریف کے گھر کے باہر مظاہرہ

لندن میں وزیراعظم نواز شریف کے گھر کے باہر مظاہرہ

لندن...... لندن میں وزیراعظم نواز شریف کے گھر کے باہر ایک مظاہرہ کیا گیا ہے، تاہم تحریک انصاف نے اس مظاہرے سے لاتعلقی کا اظہار کیا ہے۔ لندن میں وزیراعظم نوازشریف کے گھر کے باہر پرویز مشرف کے حامیوں اور عوامی تحریک کے کارکنوں نے احتجاج کیا، اس سے پہلے علامہ طاہر القادری نے اسلام آباد میں دھرنے کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ نواز شریف بیرون ملک جہاں جائیں گے، گو نواز گو کے نعرے ان کا پیچھا کریں گے، آج وزیراعظم کے گھر کے باہر جو مظاہرہ کیا گیا اس میں کچھ لوگ تحریک انصاف کے جھنڈے لیے موجود تھے لیکن پارٹی کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ ان کا اس مظاہرے سے کوئی تعلق نہیں۔

مزید خبریں :