پاکستان
23 ستمبر ، 2014

پی ٹی آئی کی مینار پاکستان گراؤنڈ میں جلسے کیلئے درخواست

پی ٹی آئی کی مینار پاکستان گراؤنڈ میں جلسے کیلئے درخواست

لاہور...... تحریک انصاف نے مینار پاکستان گراؤنڈ لاہور میں جلسے کے لئے ضلعی انتظامیہ کو باقاعدہ درخواست دے دی۔ صوبائی وزیر قانون رانا مشہود کا کہنا ہے کہ جلسے سے منع نہیں کیا جائے گا،دوسری جانب مینار پاکستان کے سیکورٹی افسر کا کہنا ہے کہ اس جگہ پر سکیورٹی خدشات ہیں۔تحریک انصاف کے رہنما میاں اسلم اقبال اور میاں افتخار ڈی سی او لاہور کے دفتر پہنچے اور 28 ستمبر کو مینار پاکستان گراؤنڈ میں جلسہ کے لئے درخواست جمع کرائی۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں میاں اسلم اقبال کا کہنا تھا کہ انتظامیہ نے روکنے کی کوشش کی تو پھر جاتی عمرہ میں جلسہ کریں گے۔وزیر قانون پنجاب رانا مشہود کا کہنا تھا کہ مینار پاکستان کے قریب تعمیراتی کام جاری ہے، پی ٹی آئی نے مینارپاکستان گراؤنڈ میں ہی جلسہ پر اصرار کیا تو پھر فیصلہ کریں گے کہ کون سی گراؤنڈ انہیں دی جائے۔مینار پاکستان کے سیکورٹی افسر محمد ضمیر کہتے ہیں کہ دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر یہاں خاردار تاریں لگا رکھی ہیں۔ مینار پاکستان انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یادگار پاکستان 55 ایکٹر کی اراضی پر مشتمل ہے،اس کے اندر تقریبا 4 لاکھ افراد کی گنجائش ہے۔

مزید خبریں :