پاکستان
23 ستمبر ، 2014

پی ٹی آئی کے استعفے منظور ہوئے تو شدید بحران پیدا ہوجائیگا، سراج الحق

پی ٹی آئی کے استعفے منظور ہوئے تو شدید بحران پیدا ہوجائیگا، سراج الحق

ڈیرہ اسماعیل خان...... جماعت اسلامی کے امیرسراج الحق نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے استعفے منظور کیے گئے تو شدید بحران پیدا ہوجائے گا، اسپیکر سے اپیل کی ہے کہ عیدالاضحیٰ تک استعفے منظور نہ کیے جائیں۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں جلسے سے خطاب میں سراج الحق کا کہنا تھا کہ ملک میں باربار پیپلز پارٹی اورمسلم لیگ ن جبکہ 37 سال فوجی حکمرانوں نے حکومت کی اورعوام کوکچھ نہیں ملا، لیکن آنے والا الیکشن جاگیرداروں اور سرمایہ داروں کے لیے سیاسی موت کا پیغام ہوگا ۔ انھوں نےکہا کہ اسلام آباد میں رات کو دھرنے والوں کی حکومت ہوتی ہے اور دن میں نواز لیگ کی، اسلام آباد شدید بحران کاشکار ہے، وہ 40 دن سے دھرنے والوں اورحکومتی ارکان سے بات چیت کررہے ہیں لیکن مسئلہ ابھی تک حل نہیں ہوا۔

مزید خبریں :