پاکستان
24 ستمبر ، 2014

کراچی:ماڑی پور میں مبینہ پولیس مقابلہ ایک ملزم ہلاک،ساتھی فرار

کراچی:ماڑی پور میں مبینہ پولیس مقابلہ ایک ملزم ہلاک،ساتھی فرار

کراچی.........کراچی کے علاقے ماڑی پور میں مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ملزم ہلاک ہوگیا، جبکہ ملزم کا ساتھی فرار ہوگیا۔ پولیس کے مطابق ماڑی پور کےعلاقے میں جرائم کی واردتوں میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لئے کارروائی کی گئی۔کارروائی کے دوران ملزمان نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کردی۔ جوابی کارروائی میں ایک مبینہ ملزم مارا گیا جبکہ اس کا دوسرا ساتھی فرار ہوگیا۔ ہلاک ملزم کے قبضے سے اسلحہ بھی ملا ہے۔ پولیس کا دعویٰ ہے کہ ملزم کئی جرائم کی واردتوں میں مطلوب تھا۔

مزید خبریں :