پاکستان
24 ستمبر ، 2014

تمام ارکان اجتماعی طور پر اسپیکر کے پاس جائیں گے، شاہ محمود قریشی

تمام ارکان اجتماعی طور پر اسپیکر کے پاس جائیں گے، شاہ محمود قریشی

اسلام آباد...... تحریک انصاف نے ارکان کے استعفوں کی تصدیق کےلیے اسپیکر قومی اسمبلی کے سامنے مرحلہ وار پیش نہ ہونے کا فیصلہ کر لیا،شاہ محمود قریشی کہتے ہیں جب بھی گئے تمام ارکان اجتماعی طور پر اسپیکر پاس جائیں گے ۔ تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس چیئرمین عمران خان کی زیر صدارت اسلام آباد میں ہوا، بعدمیں میڈیا سے گفتگو میں تحریک انصاف کےو ائس چیرمین شاہ محمود قریشی نے کہا کہ تحریک انصاف کے ارکان قومی اسمبلی کے استعفوں کی منظوری کےلیے انفرادی طور پر اسپیکر کے سامنے پیش ہونے کا نوٹس نا قابل فہم ہے ۔ انہوں نےبتایاکہ استعفے نہ دینے والے ارکان کے خلاف کا رروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ حکومت مذاکرات کے معاملے پر ابہام کا شکار ہے،حکومت مذاکرات چاہتی ہے تو ہم بھی تیار ہیں،اگر نہیں چاہتی تو بھی ہم تیار ہیں۔

مزید خبریں :