24 ستمبر ، 2014
لاہور...... مسلم لیگ ق کے صدر چودھری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ ان کا اب بھی یہی مطالبہ ہے کہ قومی حکومت بنائی جائے، قومی حکومت میں نون لیگ کے نمائندے شامل کرنے پر اعتراض نہیں ہو گا۔ لاہورسے جاری بیان میں چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ حکمران لندن یا امریکہ جہاں بھی جائیں گے گو نواز گو کا نعرہ ان کا پیچھا کرے گا،شریف برادران میں جرات ہے تو لندن میں بیٹھ کر لندن پلان کا الزام لگائیں۔ انہوں نے کہا لندن پلان محض پراپیگنڈا ہے، ہمارا پلان پاکستان بچانے کا ہے ،امریکا اور لندن کی عدالتوں میں لے کر جائیں گے تو سب پتا چل جائےگا۔