24 ستمبر ، 2014
اسٹاک ہوم ........عاصمہ جہانگیراورایڈورڈاسنوڈن کےلیےسوئیڈن کےانسانی حقوق کےایوارڈکااعلان کیا گیا ہے۔سوئیڈن کے"رائٹ لائیولی ہڈ"ایوارڈکونوبل انعام کامتبادل بھی کہاجاتاہے۔معروف ماہر قانون داں عاصمہ جہانگیر کو یہ ایوارڈ پاکستان میں انسانی حقوق کے تحفظ اور فروغ کے لیے ان کی تیس سالہ کوششوں پر دیا جارہا ہے۔(رائٹ لائیولی ہڈ) کی ویب سائٹ کے مطابق عاصمہ جہانگیر نے جان کے خطرات اور انتہائی نامساعد حالات کے باوجود انسانی حقوق کے لیے کام کیا۔ عاصمہ جہانگیر کے علاوہ دیگر 2 افراد کے لیے بھی ایوارڈ کا اعلان کیا گیا ہے جبکہ امریکی خفیہ ایجنسی کے راز فاش کرنے والے ایڈورڈ اسنوڈن اور ان دستاویزات کو شائع کرنے والے اخبار کے مدیر کے لیے اعزازی ایوارڈ کا اعلان کیا گیا ہے۔ ایوارڈ دیے جانے کی تقریب یکم دسمبر کو اسٹاک ہوم میں ہوگی۔ انتظامیہ کے مطابق تقریب میں ایڈورڈ اسنوڈن کی شرکت کے متعلق ابھی کچھ نہیں کہا جاسکتا۔ ایڈورڈ اسنوڈن روس میں جلا وطنی کی زندگی گزار رہے ہیں اور متعدد مقدمات میں امریکا کو مطلوب ہیں۔