پاکستان
25 ستمبر ، 2014

ملک بھر میں انسداد پولیو کی 4 مہمات چلائی جائیں گی

ملک بھر میں انسداد پولیو کی 4 مہمات چلائی جائیں گی

اسلام آباد......وزیر اعظم پولیو مانیٹرنگ سیل نے فیصلہ کیا ہے کہ دسمبر تک ملک بھر میں انسداد پولیو کی 4 مہمات چلائی جائیں گی ، صوبے مانیٹرنگ کے لیے ایمرجنسی آپریشن سیل فوری قائم کریں ۔وزیرا عظم سیکریٹریٹ میں پولیو مانیٹرنگ سیل کے اجلاس کی صدارت فوکل پرسن برائے انسداد پولیو عائشہ رضا فاروق نے کی ۔اجلاس میں تمام صوبائی وزرا اور ہیلتھ سیکریٹریوں کو بلایا گیا تھا تاہم صرف گلگت بلتستان کے وزیر صحت جب کہ باقی صوبوں سے سیکریٹری ہیلتھ نے ہی شرکت کی ۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ انسداد پولیو کی ملک گیر مہم 29 ستمبر سے شروع کی جائے گی، صوبے دسمبر تک چلنے والی 4 مہمات کے دوران حکمت عملی میں ردوبدل کریں، ہیلتھ کیمپوں اور گھروں کے علاوہ حجروں میں بھی جا کر بچوں کو ویکسین دی جائے ۔اجلاس میں 30 ستمبر کو ہونے والے انٹرنیشنل پولیو مانیٹرنگ بورڈ کے اجلاس میں پاکستانی موقف سے متعلق بھی مشاورت کی گئی ۔

مزید خبریں :