پاکستان
30 ستمبر ، 2014

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے مواصلات کے اجلاس میں ہنگامہ آرائی

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے مواصلات کے اجلاس میں ہنگامہ آرائی

اسلام آباد.......قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے مواصلات کے اجلاس میں ہنگامہ آرائی ہوئی ہے۔پی ٹی آئی اور ن لیگ کے ارکان کی آپس میں نعرے بازی ہوئی ہے۔تحریک انصاف کے رکن سلیم الرحمان دیگر ارکان کے ساتھ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے مواصلات کے اجلاس میں اچانک پہنچ گئے جس پر ن لیگ کے ارکان نے استفسارکیا کہ آپ نے استعفے دیے ہیں ،پھر کیسے آ گئے؟تحریک انصاف کے ارکان نے جواب دیا کہ ہمارے استعفے ابھی قبول نہیں ہوئے۔اس کے بعد تحریک انصاف کے رکن سلیم الرحمان نے’’گو نوازگو‘‘کے نعرے لگانے شروع کردیے۔جبکہ ن لیگی ارکان نے ’’ویلکم عمران ویلکم‘‘کے نعرے لگائے۔بعد ازاں چیئرمین قائمہ کمیٹی صفیان یوسف نے ارکان کے درمیان بیچ بچاؤ کرایا۔

مزید خبریں :