پاکستان
01 اکتوبر ، 2014

نواب شاہ:ضلع بھر میں مویشی منڈیا ں قربانی کے جانوروں سے بھر گئیں

نواب شاہ:ضلع بھر میں مویشی منڈیا ں قربانی کے جانوروں سے بھر گئیں

نواب شاہ...... جوں جوں عید قرباں قریب آرہی ہے نواب شاہ سمیت ضلع بھر میں قائم چھوٹی بڑی مویشی منڈیا ں قربانی کے جانوروں سے بھر گئیں جہاں مسلمان سنت ابراہیمی کی ادائیگی کے لئے قربانی کے جانوروں کی خریداری میں مصروف ہیں۔ ان دنوں نواب شاہ،دوڑ،قاضی احمد،سکرنڈ سمیت ضلع بھر کی چھوٹی بڑی مویشی منڈیاں قربانی کے جانوروں سے سجی ہوئی ہیںجہاں لوگ سنت ابراہیمی کی ادائیگی کے لئے اپنی پسند کے قربانی کے جانوروں کی خریداری میں مصرف دیکھائی دے رہے ہیں ۔مگر خریدار یہاں بھی مہنگائی کا رونا ر روتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔ بیوپاریوں کا کا کہنا ہے کہ سارا سال ہم جا نور پالتے ہیں، خوب ان پر محنت کرتے ہیں اور جب ہم اپنی محنت کےدام مانگتے ہیں تو لوگ دام سن کرہی بھاگ جاتے ہیں۔مویشی منڈی میں قربانی کے جانوروں کی سجاوٹ کے لئے بھی خصوصی اسٹال لگائے ہیں جہاں لوگ اپنےجانورں کی سجاوٹ کے لئے کوئی گھنگرو خرید رہا ہے تو کوئی جھالر پسند کررہاہے۔جوں جوں عید قرباں قریب آرہی ہے مسلمانوں کی جانب سے مویشی منڈیوں میں سنت ابراہیمی کی ادائیگی کے لئے قربانی کے جانوروں کی خریداری بھی عروج پر پہنچ گی ہے تاہم خریداروں کا کہنا ہے کہ اس سال قربانی کے جانوروں کی دام سن کر قربانی کی ادائیگی کا فریضہ مشکل ہوتا جارہا ہے۔

مزید خبریں :