پاکستان
01 اکتوبر ، 2014

وزیراعظم نوازشریف سے امریکی سفیر رچرڈ اولسن کی ملاقات

وزیراعظم نوازشریف سے امریکی سفیر رچرڈ اولسن کی ملاقات

اسلام آباد...... وزیراعظم میاں محمد نوازشریف سے پاکستان میں امریکا کے سفیر رچرڈ اولسن نے ملاقات کرکے انہیں امریکی قیادت کی جانب سے نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا ہے۔ ترجمان وزیراعظم ہاؤس کے مطابق وزیراعظم نوازشریف سے امریکا کے سفیر رچرڈ اولسن نے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی ہے ، اس موقع پرپاک امریکا تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ امریکی سفیر نے وزیراعظم کو امریکی قیادت کی جانب سے نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا ہے۔

مزید خبریں :