01 اکتوبر ، 2014
کراچی..... کراچی میں آدھےگھنٹےمیں پولیس پر2 کریکر حملے ہوئے ہیں۔ پولیس کے مطابق ٹیپوسلطان تھانےکےقریب کریکر حملہ ہوا جس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم ٹیپوسلطان تھانےکےقریب فائرنگ سے ایک پولیس اہلکارزخمی ہوگیا۔ اس سے کچھ دیرقبل عیسیٰ نگری کےقریب پولیس موبائل پردستی بم حملہ کیاگیا تھا جس میں 2 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے تھے۔