پاکستان
01 اکتوبر ، 2014

متروکہ وقف املاک بورڈ کے سابق چیئرمین کے ریڈ وارنٹ جاری

متروکہ وقف املاک بورڈ کے سابق چیئرمین کے ریڈ وارنٹ جاری

لاہور...... ڈائریکٹر ایف آئی اے پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا ہے کہ متروکہ وقف املاک بورڈ کے سابق چیئرمین آصف ہاشمی کے ریڈ وارنٹ جاری کر دیئے ہیں ، جبکہ فیوچر کنسرن کے مالک عاصم ملک کا پاسپورٹ منسوخ کرکے برطانوی حکام کو آگاہ کر دیا ہے۔ ایف آئی اے بلڈنگ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر عثمان انور نے بتایا کہ آصف ہاشمی کے ریڈوارنٹ ای اوبی آئی کرپشن کیس میں جاری کیے گئےہیں۔ انہوں نے بتایاکہ جعلی دستاویزات پر سفر کرنیوالے 8 غیر ملکی اور انہیں سہولت دینے والے 3پاکستانی ایجنٹ موسیٰ خان ، مراتب بھٹی اوراحمد شاہ کو گرفتار کر لیا ہے ، یہ ایجنٹ دس لاکھ روپے کے عوض انسانی اسمگلنگ میں ملوث تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ 8غیر ملکی پاکستان سے پرواز کر جاتے تو پی آئی اے کو 60 لاکھ روپے جرمانہ ادا کرناپڑتا ۔ وقف املاک بورڈ کےسابق چیئرمین آصف ہاشمی کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے مجھے چالان میں کلیئرقرارد ے چکی ہے ، ڈائریکٹر ایف آئی اے کا موجودہ موقف حقائق کے برعکس اوربے بنیاد ہے۔

مزید خبریں :