دلچسپ و عجیب
24 جنوری ، 2012

بگ بین ٹاور بھی پیسا ٹاور کی طرح ایک طرف جھکنے لگا

 بگ بین ٹاور بھی  پیسا ٹاور کی طرح ایک طرف جھکنے لگا

لندن…این جی ٹی …پچھلے کئی سالوں سے دنیا بھر میں لوگ اٹلی کے جھکتے ہوئےPisa ٹاورکے بارے میں سنتے آرہے ہیں اور ہر سال ہزاروں سیاح اس شاہکار کو دیکھنے اٹلی کے شہر پیسا کا رُخ کرتے ہیں۔تازہ ترین اطلاعات کے مطابق اٹلی کے پیسا ٹاور کی طرح لندن کی عظیم الشان عمارتوں میں شامل بگ بین ٹاور بھی جھکائو کا شکار ہورہا ہے۔ماہرین کی جانب سے پیش کی گئی تفصیلات کیمطابق پیلس آف ویسٹ منسٹرپر قائم یہ کلاک ٹاور اوپری حصے سے تقریباً ڈیڑھ فٹ ترچھا ہوچکا ہے جو ہر سال مزید بدتر ہوتا جائیگا جس کی بنیادی وجہ پچھلی کئی دہائیوں سے اس کے اطراف میں ہونے والا تعمیراتی کام ہے۔گو ماہرین کا یہ بھی کہنا تھا کہ جس رفتار سے یہ ٹاور جھک رہا ہے اُسے اٹلی کے پیسا ٹاور کے جھکائو تک پہنچنے میں تقریباً4ہزار سال کا عرصہ لگے گا لیکن حالیہ18انچ تک جھکائو نے برطانوی پارلیمنٹ کے مستقبل پر سوالیہ نشان کھڑا کردیا ہے اور بہت حد تک امکانات ہیں کہ انہیں پارلیمنٹ ہائوس سے دربدرہونا پڑے۔واضح رہے کہ1858میں تعمیر ہونیوالا یہ315فٹ اونچا بگ بین ٹاور11منزلہ ہے جس میں 393سیڑھیاںموجود ہیں ۔

مزید خبریں :