پاکستان
03 اکتوبر ، 2014

خیبر پختون خوا اسمبلی کا اجلاس طویل عرصے سے طلب نہیں کیا جا سکا

خیبر پختون خوا اسمبلی کا اجلاس طویل عرصے سے طلب نہیں کیا جا سکا

اسلام آباد...... اسلام آباد میں تحریک انصاف کے دھرنے کے باعث خیبر پختون خوا اسمبلی کا اجلاس طویل عرصے سے طلب نہیں کیا جا سکا۔ دہشت گردی کے شکار صو بہ کے سرکاری ملازمین کو بعد ازمرگ مراعات کے بل سمیت محکمہ قانون میں تیار پڑے 21قوانین منظور نہیں کئے جاسکے ۔ محکمہ قانون ذرائع کے مطابق گزشتہ ساڑھے تین ماہ کے دوران 21 قوانین اسمبلی میں پیش کرنے کے لئے تیار کیے گئے ہیں جن میں دہشت گردی سے شہید پانے والے سرکاری ملازمین کے بعد ان کے لواحقین کو معاوضہ اور پانچ سال سے زیادہ عرصے ملازمت پر پنشن دینے کے متعلق اہم بل بھی شامل ہے ۔سودی کاروبار کے خاتمہ اور سرکاری ملازمین کے رشتہ داروں کے ٹھیکےحاصل کرنے پر پابندی جیسے اہم بل بھی ان قوانین میں شامل ہیں۔حکومتی ذرائع کے مطابق خیبر پختون خوا اسمبلی کا اجلاس طلب کرنے میں تاخیر کی بڑی وجہ پی ٹی آئی کا اسلام آباد میں دھرنا ہے جہاں 30 سے زیادہ ممبران اسمبلی وقتا فوقتاشرکت کرتے رہتے ہیں۔ وزیرا علیٰ کے معاون خصوصی برائے قانون عارف یوسف نے جیونیوز سے بات چیت میں بتایا کہ عید کے بعد اسمبلی اجلاس طلب کیا جائے گا جس میں قوانین منظوری کے لئے پیش کیے جائیں گے۔

مزید خبریں :