03 اکتوبر ، 2014
لاہور...... وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ برطانیہ پاکستان کا اہم تجارتی پارٹنر ہے، تعلیم، صحت اور دیگر سماجی شعبوں میں برطانیہ کا تعاون لائق تحسین ہے۔ برطانوی ہائی کمشنر فلپ بارٹن نے لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پنجاب میں ڈیفڈ کے تعاون سے اسکل ڈویلپمنٹ پروگرام پر کامیابی سے عمل جاری ہے جبکہ اسکول ریفارمز روڈ میپ کے حوصلہ افزا نتائج سامنے آئے ہیں۔ شہباز شریف کاکہنا تھا کہ برطانیہ کے تعاون سے صحت عامہ کا بھی ایک بڑا پروگرام شروع کیا گیا ہے۔ برطانوی ہائی کمشنر نے گورنر ہاؤس لاہور میں گورنر پنجاب چودھری محمد سرور سے بھی ملاقات کی جس میں موجودہ ملکی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔