06 اکتوبر ، 2014
اسلام آباد.......وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے بلاول کی باتوں کا جواب اس دن دیں گے جب وہ لکھی ہوئی تقریر پڑھنا چھوڑ دیں گے۔ایک بیان میں وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا سیلاب زدگان کے ساتھ عید منانا قابل تحسین اور قابل تقلیدہے۔ نواز شریف اور انکے ساتھیوں نے جمہوریت کے لئے اجتماعی اور انفرادی قربانیوں کی تاریخ رقم کی۔بلاول بھٹو کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ بلاول کی باتوں کا جواب اس دن دیں گے جب وہ لکھی ہوئی تقریر پڑھنا چھوڑ دیں گے۔