دنیا
20 اپریل ، 2012

کرپشن کیس، سی بی آئی اہلکاربھارتی آرمی چیف کے دفتر پہنچ گئے

کرپشن کیس، سی بی آئی اہلکاربھارتی آرمی چیف کے دفتر پہنچ گئے

نئی دہلی… بھارتی آرمی چیف جنرل وی کے سنگھ سے کرپشن کیس سے متعلق بیان ریکارڈ کرنے کے لیے سی بی آئی کے اہل کار بھارتی آرمی چیف کے آفس پہنچ گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سی بی آئی کے اہل کار بھارتی آرمی چیف جنرل وی کے سنگھ کے آفس پہنچ گئے ہیں ، جہاں وہ کرپشن کیس سے متعلق بیان ریکارڈ کریں گے، مارچ میں جنرل وی کے سنگھ نے کرپشن کابڑا پنڈرا باکس کھولتے ہوئے غیر معیاری ٹرک معاہدوں کا ذکر کیا تھا۔ جنرل وی کے سنگھ نے خود کو 14 کروڑ رشوت کی پیش کش کو بھی سب کے سامنے لائے تھے۔ بھارتی آرمی ذرائع کے مطابق گزشتہ روز سی بی ائی اہلکاروں نے بریگیڈئیر ریٹائر داس اور کرنل ریٹائر انیل دتا کے گھروں کی چھان پین کی اور اہم دستاویزات بھی قبضے میں لے لیں۔

مزید خبریں :