06 اکتوبر ، 2014
کراچی .......کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں ایک بچی سمیت 2 افراد جا ں بحق ہو گئے۔جبکہ 2 خواتین سمیت 5 افراد زخمی ہو گئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق عیسیٰ نگری کے قریب فائرنگ سے ایک بچی جاں بحق ہو گئی جبکہ ایک خاتون زخمی ہو گئی، لیاری کے علاقے مرزا آدم روڈ پر فائرنگ سے ایک شخص جا ں بحق اور ایک شخص زخمی ہو گیا،جبکہ لیاری کے علاقے شاہ بیگ لین میں فائرنگ سے خاتون سمیت 3 افراد زخمی ہو گئے،دوسری جانب اورنگی ٹاؤن کے علاقے فقیر کالونی میں فائرنگ سے افراد 2 افراد شدید زخمی ہو ئے۔