پاکستان
06 اکتوبر ، 2014

دھرنے کی وجہ سے گھر گھر میں انقلاب آگیا ہے، عمران خان

دھرنے کی وجہ سے گھر گھر میں انقلاب آگیا ہے، عمران خان

اسلام آباد.......عمران خان کا کہنا ہے کہ جو ظلم پاکستان میں انسانوں کے ساتھ ہوتا ہے وہ مغرب میں جانوروں کے ساتھ بھی نہیں ہوتا، کوئی بھی حکمران ہو ہمیں غریبوں اور اپنے حقوق کے لیے لڑنا ہےاسلام آباد میں دھرنے کے شرکا سے اپنے معمول کے خطاب میں عمران خان کا کہنا تھا کہ دھرنے کی وجہ سے گھر گھر میں انقلاب آگیا ہے، بنوں سے بھی قبائلی عوام پر مشتمل جرگہ دھرنے میں آیا ہے، جرگہ اراکین کو خوش آمدید کہتے ہیں، انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے باہر آج تک اتنا بڑا مظاہرہ نہیں ہوا جتنا نوازشریف کی جنرل اسمبلی آمد کے موقع پر کیا گیا لیکن آج آصف زرداری اور شریفوں کی نہیں نئے پاکستان کی بات کروں گا، نئے پاکستان میں ظالم کے سامنے نہیں جھکیں گے اس کا مقابلہ کریں گے جو ظلم پاکستان میں انسانوں کے ساتھ ہوتا ہے وہ مغرب میں جانوروں کے ساتھ بھی نہیں ہوتا، ان کا کہنا تھا کہ ہم 10 کروڑ پاکستانیوں کی ذمے داری لیں گے جو دو وقت کی روٹی نہیں کھاسکتے، نئے پاکستان میں ہر بڑے اور چھوٹے کو قانون کے تحت لائیں گے،کوئی بھی حکمران ہو ہمیں غریبوں اور اپنے حقوق کے لیے لڑنا ہے۔

مزید خبریں :