صحت و سائنس
20 اپریل ، 2012

خیبرپختونخوا:چار روزہ انسداد پولیو مہم23اپریل سے شروع ہوگی

خیبرپختونخوا:چار روزہ انسداد پولیو مہم23اپریل سے شروع ہوگی

پشاور… پشاور کی 48 ہائی رسک یونین کونسلوں سمیت خیبر پختونخوا میں چار روزہ انسداد پولیو مہم 23 اپریل سے شروع ہورہی ہے جبکہ پولیو کے خاتمہ کے لیئے آج جمعہ کو صوبہ میں یوم دعا منایا جارہا ہے۔ انسداد پولیو مہم کے پروگرام منیجر ڈاکٹر جانباز آفریدی کے مطابق پولیو مہم چار روزہ ہوگی جس میں صوبہ کے پانچ سال تک چھپن لاکھ بچوں کو ویکسین دی جا ئے گی جس میں پشاور کی 48 ہائی رسک یونین کونسلز بھی شامل ہیں۔ ڈاکٹر جانباز کے مطابق پشاور میں مہم کے دوران پولیو سے بچاو کے قطرے پلانے کے لیئے 1050ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ پشاور پانچ لاکھ بچوں انسداد پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔ دوسری جانب خیبر پختونخوا میں پولیو کے خاتمہ کے لیے آج جمعہ کو یوم دعا کے طور پر منایا جارہا ہے۔ جسکے تحت مساجد میں جمعہ کے خطبات میں پیش امام مرض کے حوالے سے آگاہی دینگے اور اس مرض سے نجات کے لیئے خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی۔

مزید خبریں :