09 اکتوبر ، 2014
لاہور...... پنجاب میں مزید 11 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوگئی،صوبے میں مرض میں مبتلا افراد کی تعداد 207 تک جا پہنچی۔محکمہ صحت پنجاب کے مطابق نئے 11 مریضوں میں سے 8 کا تعلق راولپنڈی اور 3 کا لاہور سے ہےجو ہولی فیملی راولپنڈی اور میو اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ ڈینگی وائرس کی مزید گیارہ افراد میں تصدیق کے بعد مریضوں کی مجموعی تعداد 207 ہوگئی ہے۔ راولپنڈی کے سب سے زیادہ شہری ڈینگی بخار میں مبتلا ہیں جن کی تعداد 116 ہے ، لاہور میں 39 جبکہ شیخوپورہ میں 32 افراد ڈینگی بخار میں مبتلا ہیں۔