20 اپریل ، 2012
کراچی…کیمیکل کوٹے بند ہونے سے خواب آور اور کھانسی کی مختلف دواؤں کی رسد میں کمی واقع ہورہی ہے ۔فارما ایسوسی ایشن کے سابق صدر قیصر وحید نے جیو نیوز کو بتایا کہ ایفڈرین اسکینڈل کے باعث مختلف ادویات کے کیمیکلز کوٹے بند ہونے سے ڈائزاپام ، لیکزو ٹنل اور زینیکس کی رسد میں کمی واقع ہور ہی ہے جبکہ کھانسی و نزلے کی ادویات بھی با آسانی نہیں مل رہی کیونکہجنوری سے امپورٹ اور لوکل کوٹے نہیں دیے جارہے جبکہ اب تک ایفیڈرین کا ایک بھی کوٹہ جاری نہیں کیا گیا۔