دلچسپ و عجیب
13 اکتوبر ، 2014

بدین میں اونٹوں کی کیٹ واک نے صحرا میںرنگ جما دیا

بدین میں اونٹوں کی کیٹ واک نے صحرا میںرنگ جما دیا

بدین......ضلع بدین میں سمن سرکار کے میلے میں اونٹوں کی کیٹ واک نے رنگ جما دیا ،صحرا میں اپنی رفتار کے جھنڈے گاڑنے والے اونٹوں نے جب اپنی چال دکھائی تو دیکھنے والوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھر گئیں ۔ضلع بدین میں منعقدہ سمن سرکار کے سالانہ میلے میں اونٹوں کی نمائش کے دوران جب ان صحرائی جہازوں نے اپنی البیلی چال کے جلوے دکھائے تو بجلیاں ہی گرا دیں،اپنے مستانے ناز و اندام دکھانے والے ان اونٹوں کو زیورات کے ذریعے راجستھان کےکسی قدیم راجہ کی طرح سجایا جاتا ہے جبکہ انکا ہار سینگھار بھی قابل دید ہوتا ہے۔شائقین کی طویل قطاروں کے درمیان جب یہ نسلی اونٹ خراماں خراماں بے خودی میں رقص کرتے گزرتے ہیں تو شائقین کا ہجوم بھی واہ واہ کئے بغیر نہیں رہتا ۔اپنی چھیل چھبیلی چال کے مختلف انداز دکھانے والے ان اونٹوں کی کئی اقسام ہوتی ہیں۔اونٹوں کی یہ انوکھی کیٹ واک میلے کے شرکا کی توجہ کاخصوصی مرکز بن گئی ہے جبکہ ریمپ پہ اپنی چال ڈھال کے جلوے دکھانے والے ان انمول اونٹوں کے سواروں کو شائقین نقد انعامات سے بھی نوازتے ہیں ۔

مزید خبریں :