دلچسپ و عجیب
24 جنوری ، 2012

بائیک چلانے کے ساتھ یو گا کرنے کا عالمی ریکارڈ

  بائیک چلانے کے ساتھ یو گا کرنے کا عالمی ریکارڈ

دہلی…این جی ٹی…دنیا بھر میں مرد وخواتین اپنی جسمانی فٹنس کے لئے یوگا کرتے ہیں لیکن ایک بھارتی با شندے نے چلتی بائیک پر بیٹھ کر یوگا کر کے عالمی ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔ Yogaraj نامی اس شخص نے نا صرف بائیک چلائی بلکہ اسے سنبھالتے ہوئے تمام قواعدوضوابط کے ساتھ بغیر کسی وقفے کے متواتر 23یو گا کی پوزیشنز بدلیں اور کامیابی سے یہ کارنامے سر انجام دے کر سب کو حیران کر دیا۔Yogarajکی اس کاوش کو سرہاتے ہو ئے گینز ورلڈ ریکارڈ میں بائیک پر بیٹھ کر متواتر سب سے زیادہ یوگا پوزیشنزبنانے کی حیثیت سے شامل کر لیا گیا ہے۔

مزید خبریں :