15 اکتوبر ، 2014
لاہور ........ لاہور ہائیکورٹ نےخاتون کے جسم میں ٹریکر لگانے کے کیس میں اس کےسابق شوہر سمیت دیگر ملزموں کی خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیدیا۔ لاہور ہائیکورٹ میں خاتون کے جسم میں ٹریکر لگانے کے کیس کی سماعت ہوئی۔ درخواست گزار صغریٰ بی بی نےمؤقف اختیار کیا کہ اس کےسابق شوہر نےاس کےجسم میں ٹریکر کی چِپ نصب کرادی تھی۔ لیکن عدالت کےحکم کےباوجود پولیس مقدمہ درج نہیں کررہی۔ عدالت نےخاتون کے سابق شوہر سمیت دیگر ملزموں کےخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیدیا۔