15 اکتوبر ، 2014
اسلام آباد...... وزارت خزانہ نے طاہرالقادری کے بیان کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ متاثرین سیلاب کے امدادی چیک باؤنس ہونے کی خبروں میں صداقت نہیں، پنجاب حکومت کے پاس فنڈز موجود ہیں۔ اسلام آباد میں جیو نیوز سے بات چیت میں ترجمان وزارت خزانہ رانا اسد امین کا کہنا تھاکہ پنجاب حکومت نے متاثرین کے لیے 25 ہزار روپے فی خاندان تقسیم کیے، اس رقم کا نصف ساڑھے بارہ ہزار روپے وفاق پنجاب کو ادا کرے گا، یہ رقم قومی مالیاتی ایوارڈ سے جاری کردہ ماہانہ رقم کے ساتھ جاری کردی جائے گی، آزاد کشمیر کے متاثرین سیلاب کی مدد میں بھی وفاق اپنا کردار ادا کرے گا۔