15 اکتوبر ، 2014
اسلام آباد.......تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے کہاہےکہ وزیراعظم نواز شریف کےاستعفی کےبغیردھرناختم نہیں ہوگا۔اسلام آباد میں دھرنے والوں سے اپنے خطاب میں عمران خان کا کہناتھا کہ انتخابات میں لوگوں کاضمیرخریداجاتاہے۔دھاندلی کےالزامات پرنوازشریف کومستعفی ہوجاناچاہیے۔عمران خان کاکہنا تھا کہ سب جانتےہیں انتخابات میں دھاندلی ہوئی ہے،لیکن کوئی تحقیقات نہیں ہوئیں۔نوازشریف کےخطاب میں لوگ سامنےبیٹھےتھے اور تالیوں کی آوازپیچھےسےآرہی تھیں۔ نواز شریف کی تقریر کے دوران لوگ ادھر ادھر دیکھتے ہیں۔انھوں نے مزید کہاکہ اس ملک کا کیا مستقبل ہوگا جس کے 60 فیصد بچے اسکول نہیں جاتے۔