دنیا
11 جنوری ، 2012

ہیوسٹن اور ڈیلس میں شہدائے کربلا کا چہلم مذہبی عقیدت و احترام سے منایاگیا

ہیوسٹن اور ڈیلس میں شہدائے کربلا کا چہلم مذہبی عقیدت و احترام سے منایاگیا

ڈیلس ٹیکساس ... راجہ زاہد اختر خانزادہ ... امریکہ کی ریاست ٹیکساس کے دو بڑے شہروں ہیوسٹن اور ڈیلس میں شہدائے کربلا کا چہلم مذہبی عقیدت و احترام سے منایاگیا۔ہیوسٹن میں مرکزی جلوس مختلف انجمنوں کی جان سے شہر کے مرکز میں برآمد ہوا، جس نے اہم شاہراہوں پر گشت کیا، ڈیلس میں انجمن غلامان حرکی جانب سے چہلم کا جلوس ڈاؤن ٹاؤن ڈیلس میں واقع سٹی ہال سے برآمد ہوا، جس نے شہر کے صدر مقام میں واقع اہم شاہراہوں پر گشت کیا ،جلوس میں بڑی تعداد میں مرد و خواتین ، بچے شامل تھے۔ جلوس کی قیادت ممتاز شیعہ عالم دین علامہ شمشاد حیدر، سید مرغوب حسین اور دیگر نے کی۔ اس موقع پر جلوس کے منتظم سید مرغوب حسین نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ جلوس چہلم قبل از وقت برآمد کیاگیا ہے تاکہ تمام افراد چھٹی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے شریک ہوسکیں ،جلوس میں علم ذوالجناح بھی برآمد ہوئے جبکہ پورا راستہ عزاداران غم حسین اور شہدائے کربلا سے محبت و عقیدت کے اظہار پر ان کو نوحہ خوانی کے ذریعہ خراج عقیدت پیش کرتے رہے آخر میں عزاداران نے نیاز و لنگر بھی تقسیم کیا۔

مزید خبریں :