18 اکتوبر ، 2014
کراچی...... سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ایک سوچ پرکھڑےہونگےتو ہمیں آئی ایم ایف کی ضرورت نہیں ہوگی،کل کاپاکستان تب بہترہوگاجب سب ساتھ کھڑےہونگے، مجھے آج کا پاکستان بچاناہےتاکہ کل کاپاکستان بہتر ہوسکے۔ جناح باغ کراچی میں پیپلز پارٹی کے جلسے سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ جلسے کےشرکا کی آمداوربہادری کوسلام کرتا ہوں،جوسیاست کی بات کرتےہیں انھوں نےہمارےگھر میں ڈاکاڈالا،ان خریدےہوئےلوگوں کوکہتا ہوں کہ ایمان مت بیچو، ہم سب سمجھ رہےہیں یہ کونسی چمک ہےاورکہاں سےآئی ہے،ہم نےکبھی بزرگوں کےکاموں پرسیاست نہیں کی، ہماراایمان انسان اورغریبوں کی خدمت ہے، خدمت کو ہم احسان نہیں سمجھتے۔ سابق صدر نے کہا کہ آپ نے ایک اسپتال بنا دیا ہے، اس اسپتال کابورڈ اوراشتہاربناکربے وقوف بنارہے ہیں ، آپ بچوں کوبیوقوف بناسکتےہیں ہمیں نہیں، ہمارےپاس سوچ کاایک مجموعہ ہے، اللہ نےدوبارہ موقع دیاتو کسان کوسولرٹیوب ویل مفت دیاجائےگا، پاکستان پیپلزپارٹی کےتھنک ٹینکس کےپاس سارےجواب ہیں، آئیں کوئی تعمیری باتیں کریں۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ آئیں اس پربات کریں کہ روز 5 لاکھ بچےپیداہونےسےپہلےمرجاتےہیں،ایسی کوئی چیزنہیں جوپاکستان میں نہیں ہے، اگرنہیں توآپس میں بیٹھ کربات کرنےکی روایت نہیں،بہت سےدوستوں کوناراضگی تھی کہ آپ کوبرا بھلاکہاجاتاہے،میں کہتاتھاکہ یہ خودتھک جائیں گےاورآج وہ تھک گئے، آپ اپنی بھی عزت کرائیں اوردوسروں کی بھی کریں۔ انہوں نے کہا کہ ایسا نہ ہو کہ سوات جیسے شیطان آجائیں، سوات کے لوگوں نے مذہب کے نام پر سب کچھ دیا، جب ایک سوچ پرکھڑےہونگےتو ہمیں آئی ایم ایف کی ضرورت نہیں ہوگی،کل کاپاکستان تب بہترہوگاجب سب ساتھ کھڑےہونگے، مجھے آج کا پاکستان بچاناہےتاکہ کل کاپاکستان بہتر ہوسکے، ہمیں اس شہرکےلیڈرالطاف بھائی کےساتھ کام کرنا ہے،ہمیں صرف اپناطرز عمل ٹھیک کرنا ہوگا۔