20 اکتوبر ، 2014
کراچی.........اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کا کہنا ہے کہ ناراضگیاں ہوتی رہتی ہیں،اگرکوئی غلط فہمی ہوئی ہے تو ایم کیوایم کو چاہیے کہ بیٹھ کربات کرے۔سندھ اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آغا سراج درانی کا مزید کہنا تھا کہ میراخیال ہے کہ حکومت ایم کیوایم سےبات کرے گی،صوبےکی بہتری کے لیےمذاکرات کرنے چاہئیں۔