دلچسپ و عجیب
21 اکتوبر ، 2014

سیلفی کے شوقین نوجوان ہانگ کانگ کی بلند عمارت پر جا پہنچے

سیلفی کے شوقین نوجوان ہانگ کانگ کی بلند عمارت پر جا پہنچے

ہانگ کانگ ......سیلفی کے شوقین نوجوان ہانگ کانگ کی بلند عمارت پر جا پہنچے۔تصویریں کھنچوانا ایک ایسا شغل کہ اگر کوئی اس بخار میں مبتلا ہوجائے تو پھر پیچھا چھڑانا بہت ہی مشکل کام ہے لیکن جب بات ہو بلند عمارت پر لٹک کر سیلفی لینے کی تو خطروں کے کھلاڑیوں کو روکنا ناممکن ہے۔جی ہاں ہانگ کانگ سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کو سیلفی لینے کے ایڈونچر نے ستایا تو بلند عمارت پر جا پہنچے اور لٹک کر اپنی سیلفی لے ڈالی۔ہانگ کانگ کی چند بلند ترین عمارتوں میں شمار ہونے والی اس عمارت پر کی بلندی پر نوجوانوں کو تصاویر لیتے دیکھ کر نیچے موجود افراد حیرت زدہ رہ گئے لیکن خطروں کے یہ کھلاڑی وہاں بھی اطمینان کے ساتھ اپنی ہی دھن میں مست رہے۔

مزید خبریں :